10:44 , 2 مئی 2026
Watch Live

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کا اچانک شبمن گل کو کپتانی دینے کا فیصلہ!

چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت اپنا آخری گروپ میچ کل نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا جس کی کپتانی شبمن گل کریں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ کپتان روہت شرما ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ٹیم انتظامیہ آخری گروپ میچ میں روہت کو آرام دینے پر غور کر رہی ہے۔

انڈین ایکسپریس نے اطلاع دی ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف اس غیر اہم میچ میں نوجوان بلے باز شبمن گل کپتانی سنبھالیں گے۔ شبمن گل بھی ون ڈے کپتان کے طور پر اپنا ڈیبیو کریں گے۔

واضح رہے کہ روہت پاکستان کے خلاف میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ روہت کے میدان میں واپس آنے سے قبل نائب کپتان شبمن گل نے مختصر وقت کیلئے کپتانی کی تھی۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION